بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سپریم کورٹ کل پاناما کیس کی دوبارہ سماعت کا آغازکرے گی

سپریم کورٹ کل پاناما کیس کی دوبارہ سماعت کا آغازکرے گی


اسلام آباد۔سپریم کورٹ دو روز وقفہ کے بعدپیرکو پاناما کیس کی دوبارہ سماعت کا آغازکرے گی۔وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان اپنے دلائل جاری رکھیں گے جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے پہلے سے دائر درخواست میں وزیراعظم کو فریق بنانے کیلئے ایک متفرق درخواست بھی دائر کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق درخواست تیار کرلی گئی ہے،جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد، ، جسٹس اعجاز افضل،جسٹس شیخ عظمت سعید اورجسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بینچ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، امیر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق ،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد اور طارق اسد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا،سوموار کوموجودہ بینچ کے سامنے کیس کی مسلسل نویں مسلسل سماعت ہوگی جبکہ مجموعی طور پر یہ 18 ویں سماعت ہوگی۔