بریکنگ نیوز
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / گرمیوں کی حرارت سے سردیوں میں گرم رہیے

گرمیوں کی حرارت سے سردیوں میں گرم رہیے

گال۔ سوئٹزرلینڈ کے انجینئروں نے گرمیوں میں حرارت جمع کرکے سردیوں میں اسے ایک بٹن دباکر خارج کرنے والے نظام کا ابتدائی نمونہ (پروٹوٹائپ) تیار کرلیا ہے۔

اسی سسٹم میں کچھ تبدیلیاں کرکے محفوظ کردہ حرارت کو ایک سے دوسری جگہ بھی بہ آسانی منتقل کیا جاسکتا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے علاقے گال میں واقع مختلف مادوں کی تیاری اور جانچ کی تجربہ گاہ (ای ایم پی اے) نےانتہائی مرتکز سوڈیم ہائیڈروآکسائیڈ (NaOH) استعمال کرتے ہوئے حرارت جمع کرنے والا ایک نظام بنایا ہے جو ضرورت کے وقت حرارت خارج کرسکتا ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ جب خشک سوڈیم ہائیڈروآکسائیڈ پر پانی ڈالا جائے تو حرارت خارج کرنے والا ری ایکش ہوتا۔ یعنی سوڈیم ہائیڈروآکسائیڈ میں موجود کیمیائی توانائی حرارت کی شکل میں خارج ہوتی ہے۔ NaOH اپنی کیفیت میں ہائیگروسکوپک ہوتا ہے یعنی اپنے اطراف سے پانی کے مالیکیول جمع کرکے انہیں اپنی جانب کھینچتا رہتا ہے۔ اسی طرح ہوا میں موجود پانی کے بخارات سے مزید حرارت پیدا کی جاسکتی ہے۔ پھر حرارت خارج کرنے کے لیے صرف اس پر پانی ڈالنا ہوگا۔