بریکنگ نیوز
Home / شوبز / کراچی میں عاطف اسلم کا کنسرٹ انتہائی بدنظمی کا شکار

کراچی میں عاطف اسلم کا کنسرٹ انتہائی بدنظمی کا شکار

کراچی۔ عاطف اسلم اور عابدہ پروین کا کنسرٹ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث انتہائی بدنظمی کا شکار ہوگیا جب کہ عاطف اسلم نے لڑکیوں کوہراساں کرنے پرلڑکوں کو جھاڑ پلادی۔

ڈیفنس میں واقع معین خان اکیڈمی میں عاطف اسلم، عابدہ پروین اورعاصم اظہر کا کنسرٹ ہوا جس میں انتظامیہ کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ انتظامات کے باعث کنسرٹ تاخیرسے شروع ہوا اور بدمزگی کا شکار ہوگیا۔ کنسرٹ کا آغاز عاصم اظہر کی گائیکی سے ہوا جس میں بدنظمی کے باعث پرفارمنس بیچ میں روک دی گئی۔

کنسرٹ میں میزبانی کے فرائض انجام دینے والے احمد گوڈل نے ایکسپریس کو بتایا کہ ہجوم  بے قابو ہوکر بدتمیزی کررہا تھا اور سیکیورٹی  نام و نشان کی نہیں تھی، عابدہ پروین نے سیکیورٹی کے انتہائی ناقص انتظام اور بے قابو ہجوم کو دیکھتے ہوئے پرفارم کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کرانے کے بعد انہوں نے پرفارم کیا جب کہ ان کی پرفارمنس کے دوران بھی بدتمیزی جاری رہی۔