بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ترکی کا ما ل بردار طیارہ کرغستان میں آبادی پر گر کر تباہ، 32 افراد ہلاک

ترکی کا ما ل بردار طیارہ کرغستان میں آبادی پر گر کر تباہ، 32 افراد ہلاک


کرغستان۔ ترک ایئرلائن کا کارگو طیارہ کرغستان کے مانس ایئرپورٹ کے نزدیک آبادی پر گر کر تباہ ہونے سے 2 3افراد جاں بحق ہوگئے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کی مطابق ترک ایئرلائن کا بوئنگ 747 شدید دھند میں لینڈنگ کی کوشش کرتے ہوئے ایئرپورٹ کے نزدیک واقع ایک گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوا۔کرغستان کے حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں سے زیادہ تر گاؤں کے رہائشی تھے۔ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ہانگ کانگ سے استنبول آنے والے ترک طیارے نے کرغستان کے دارالحکومت بشکیک کے نزدیک واقع مانس ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا تاہم کرغستان کے مقامی وقت کے مطابق 7 بج کر 31 منٹ پر حد نگاہ شدید کم ہونے کی وجہ سے طیارہ لینڈنگ کی کوشش کرتے ہوئے تباہ ہوگیا۔

وزارتِ ہنگامی امور میں کرائسز مینجمنٹ سینٹر کے سربراہ محمد سوارو کا کہنا تھا کہ گرنے والے طیارے نے گاؤں کی 15 عمارتوں کو نقصان پہنچایا جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک ہوئے۔کرغستان کی وزارتِ صحت کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا جبکہ ریسکیو اہلکار طیارے کے پائلٹ سمیت 15 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال چکے ہیں۔