بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فیصل آباد، شادی والا گھر ماتم کدہ میں تبدیل،زہریلی شراب پینے سے4افراد ہلاک

فیصل آباد، شادی والا گھر ماتم کدہ میں تبدیل،زہریلی شراب پینے سے4افراد ہلاک

فیصل آباد۔ فیصل آباد کے نواحی علاقے سمندری میں شادی والا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہو گیا ، زہریلی شراب پینے سے 4افراد ہلاک ہو گئے ۔اطلاعات کے مطابق سمندری میں پولیس کانسٹیبل کی شادی کی خوشیاں اس وقت ماند پڑ گئیں جب شادی میں آنے والے چار افراد زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہو گئے جن کی لاشیں پولیس نے تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی ہیں ۔

مرنے والے چاروں افراد پولیس اہلکار کے قریبی رشتہ دار تھے جو تقریب کے دوران شراب نوشی کرتے رہے اور پھر حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکے ۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔واضح رہے اس سے قبل ملک میں زہریلی شراب سے سینکڑوں ہلاکتیں ہو چکی ہیں مگر سکیورٹی حکام کی جانب سے شراب تیا ر کرنیوالوں کیخلاف کوئی ایکشن نہیں جارہا ہے ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ حکومت شراب تیار کرنیوالوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالنا چاہیے۔