بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فیصل آباد میں مسافر بس الٹ گئی، 4افراد جاں بحق70 زخمی

فیصل آباد میں مسافر بس الٹ گئی، 4افراد جاں بحق70 زخمی

فیصل آباد۔فیصل آباد میں مسافر بس الٹ گئی،جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق گئے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں مسافر بس حادثے کا شکارہوگئی جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ70افراد زخمی ہوگئے۔حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال اور الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

مسافر بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں نعیم،ارشد،اکرم،عمرفاروق شامل ہیں۔جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیاجائیگا۔خیال رہے کہ مسافر بس ملتان سے فیصل آباد جارہی تھی کہ راستے میں بارش کے باعث سمندری کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوئی۔