بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاناما کیس؛ وزیر اعظم نے سپریم کورٹ سے استثنٰی مانگ لیا

پاناما کیس؛ وزیر اعظم نے سپریم کورٹ سے استثنٰی مانگ لیا

وزیر اعظم نواز شریف نے پاناما کیس میں اپنے وکیل کے توسط سے آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت سپریم کورٹ سے استثنیٰ مانگ لیا ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا5 رکنی لارجر بینچ پاناما کیس کی سماعت کررہا ہے، سماعت کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل نے عدالت سے آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت سپریم کورٹ سے استثنیٰ مانگ لیا، انہوں نے چوہدری ظہور الٰہی کیس کا حوالہ دیتے موقف اختیار کیا کہ صدر، وزیراعظم اور گورنرز کو آئینی استثنیٰ حاصل ہے، وزیراعظم کو استثنیٰ امور مملکت چلانے پر ہوتا ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ برطانوی عدالت نے ایک فیصلے میں کہا کہ کرپشن کو پارلیمانی استثنیٰ حاصل نہیں اور پارلیمنٹ میں تقریرارکان کے خلاف بطورثبوت استعمال ہوسکتی ہے۔ ظہور الٰہی کیس میں وزیراعظم نےتقریراسمبلی میں نہیں کی تھی جس پر وزیر اعظم کے وکیل نے کہا کہ وزیراعظم نے آرٹیکل 66 کے بجائے 248 کے تحت استثنیٰ مانگا ہے۔