بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / دُنیا کے آٹھ امیر ترین افراد ، جن کا پیسہ دُنیا کی نصف آبادی کی دولت کے برابر

دُنیا کے آٹھ امیر ترین افراد ، جن کا پیسہ دُنیا کی نصف آبادی کی دولت کے برابر

کہتے ہیں کہ دولت قسمت پر ملتی ہے لیکن قسمت بدلنے کے لیے بھی محنت کرنا پڑتی ہے۔ دُنیا میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو دن رات کی محنت کو اپنا شعار بناکرنہ صرف منفرد مقام پالیتے ہیں بلکہ اُن کی دولت کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہوجاتا ہے ۔
دُنیا میں آٹھ افراد اتنے امیر ہوچکے ہیں جن کی دولت پوری دُنیا کی نصف آبادی کی دولت کے برابر آچکی ہے ان شخصیات میں مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس ، فیس بُک کے مو جد مارک زگربر گ، ایمیزون کمپنی کے مالک جیف بیزو ز،امریکہ کی کاروباری شخصیت مائیکل بلوم برگ،امریکہ کے جوانسال کمپیوٹر پروگرامر لاری ایلسن ،میکسیکو کی کاروباری شخصیت کارلوس سلم ہلو ،امریکہ کے سرما یہ کار ویرن بوفٹ اور اسپین کے سرمایہ کار اورٹیگا شامل ہیں۔