بریکنگ نیوز
Home / کھیل / پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف انڈر 16 ٹی 20 سیریز جیت لی

پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف انڈر 16 ٹی 20 سیریز جیت لی

دبئی۔ پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف انڈر16 ٹی 20 کرکٹ سیریز بھی جیت لی  دوسرے میچ میں کینگروزنے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز سے ایک گیند قبل 108رنز پر پوری ٹیم میدان بدر ہوگئی، نسیم شاہ ، محمد طحہ اور عارش علی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے حریف بیٹنگ لائن کو وکٹ پر تادیر ٹکنے نہیں دیا۔

نسیم نے 22 جبکہ محمد طحہ نے 14رنز کے عوض 3،3 وکٹوں کا سودا کیا ، عارش نے 23رنز دیتے ہوئے 2 وکٹیں اپنے نام کیں،زیڈ کیگرن نے سب سے زیادہ 47رنز بنائے، انھوں نے 42 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 چوکے اور ایک چھکا جڑا، سی اسمتھ 38 گیندوں پر 30رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، مہمان ٹیم کے دیگر 8 بیٹسمینوں کا انفرادی اسکور سنگل ہندسے تک محدود رہا، عبداللہ منظور اور زید خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔