بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نوازشریف منی ٹریل بتا دیں تو اپنا کیس واپس لے لوں گا ، شیخ رشید

نوازشریف منی ٹریل بتا دیں تو اپنا کیس واپس لے لوں گا ، شیخ رشید


اسلام آباد۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیراعظم نوازشریف کو پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف سپریم کورٹ میں اپنی منی ٹریل بتا دیں تو میں اپنا کیس واپس لے لوں گا ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر شریف خاندان نے منی ٹریل نہ بتائی تو قبر تک ان کا پیچھا کروں گا ۔ نوازشریف اسمبلی میں کچھ کہتے ہیں اور سپریم کورٹ میں کچھ اورجس دن نوازشریف نے سچ بولااس دن کی سیاست ختم ہوگی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ن لیگ والے اسمبلی میں کہتے ہیں تلاشی لو،ثبوت دیں گے،کل بھی سپریم کورٹ کے ووکلا کی حمایت کی تھی، آج بھی کررہے ہیں۔ملک میں اس وقت چوروں کی حکومت ہے،کالونی کے معاملے پرہم وکلا کے ساتھ ہیں۔