بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / نائٹ کلب پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور نے افغانستان میں تربیت حاصل کی تھی

نائٹ کلب پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور نے افغانستان میں تربیت حاصل کی تھی

استنبول۔ترک کے شہر استنبول کے گورنر نے دعویٰ کیا ہے کہ نائٹ کلب پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور ازبک شہری ہے جس نے افغانستان میں تربیت حاصل کی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق استنبول کے گورنر واسب ساہن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملہ آور نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ۔انکا کہناتھاکہ حملہ آور عبدل غدیر مشیری پوف ازبک شہری ہے جس نے افغانستان میں تربیت حاصل کی ۔

نائٹ کلب میں فائرنگ سے 39 افراد ہلاک اور 65 زخمی ہو گئے تھے۔سیکیورٹی فورسز نے پیر کی رات کواستنبول کے قریبی قصبے ایسنیورٹ میں آپریشن کرتے ہوئے ازبک باشندے عبدل غدیر مشیری پوف کو گرفتار کر لیا تھا ۔ ملزم اپنے دوست کے گھر روپوش تھا۔ عبدل غدیر کو استنبول پولیس ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

جہاں اس سے تفتیش کی جائے گی۔ ملزم ابتدائی طور پر ایک سیف ہاؤ س منتقل ہو گیا تھا جہاں بعد میں اس کے بیوی اور بچے بھی آ گئے تھے۔ بعدازاں ملزم اپنے چار سالہ بچے کو لے کر وہاں سے فرار ہو گیا تھا۔ عبدل غدیر کی گرفتار ی کے وقت بچہ اس کے ساتھ تھا ۔