بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / مصر میں چیک پوسٹ پر حملے میں 8 فوجی ہلاک، تین زخمی

مصر میں چیک پوسٹ پر حملے میں 8 فوجی ہلاک، تین زخمی

صنعاء۔ مصر کے جنوب مغربی علاقے وادی الجدید میں ایک چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران مشتبہ افراد کے حملے میں کم سے کم آٹھ مصری فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق واقعہ گزشتہ روز دارالحکومت قاہرہ سے 70 کلو میٹر دور وادی الجدید گورنری کے الخارجہ شہر میں اس وقت پیش آیا سیکیورٹی اہلکار ایک چیک پوسٹ پر مشکوک افراد کی تلاشی لے رہے تھے۔ اس دوران گھات لگا کر فوجیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم آٹھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فوجیوں کی جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور بھی مارے گئے۔ کچھ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ آخری اطلاعات تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔