بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / افغانستان میں جاری عدم استحکام پر قابوپانے کے خواہشمندہیں،نفیس زکریا

افغانستان میں جاری عدم استحکام پر قابوپانے کے خواہشمندہیں،نفیس زکریا

اسلام آباد۔ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ ہماری مستقل کوشش ایک ہی ہے کہ افغانستان میں جاری عدم استحکام پر کسی طریقہ سے قابو پایا جائے کس طرح افغانستان کے اندرونی مسائل کو افغان قیادت میں حل کرنے میں مدد کریں۔افغانستان کے ساتھ ہمارا کوئی مسئلہ سامنے آتا ہے تو اسے دوطرفہ طریقہ سے حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار نفیس زکریا نے سرکاری ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے جو ایشوز ہیں یا افغانستان کے ساتھ ہماری کوئی چیز سامنے آتی ہے تو ہم دوطرفہ طریقہ سے بات کرتے ہیں اور اسے حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ہمیں اس بات کا اچھی طرح اندازہ ہے کہ افغانستان گزشتہ کئی دہائیوں سے مشکل میں ہے ہماری تمام تر ہمدردیاں افغانیوں کے ساتھ ہیں ۔

اس کی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ گزشتہ 37 برس سے افغان مہاجرین ہمارے پاس ہیں چاہے ہمارے پاس کتنی ہی مشکلات آئیں ہم نے ہمیشہ ان کی مہمان نوازی کی آج بھی کررہے ہیں ،ترجمان کاکہنا تھا کہ ہم نے اس کے اندر کسی قسم کی کبھی کوئی بات کھڑی نہیں کی ہماری مستقل کوشش ایک ہی ہے کہ افغانستان میں جاری عدم استحکام پر کسی طریقہ سے قابو پایا جائے کس طریقہ سے افغانستان کی مدد کر کے افغانستان کے اندرونی مسائل کو افغان قیادت کوحل کرنے میں مدد کریں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم افغانستان کے حوالے سے کسی فورم پر بات کرتے ہیں وہ صرف اس پس منظر میں کرتے ہیں کہ کس طرح ہم افغانستان کی مدد کر سکتے ہیں جیسا کہ ابھی برسلز میں اجلاس ہوا تھا اس میں ہم نے پانچ ملین سو ڈالرز دینے کا وعدہ کیا اس سے پہلے ہم نے پانچ سو ملین ڈالرز کا وعدہ کیا تھا اور ہم نے یہ رقم افغانیوں کے لیے صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے استعمال کی ہے یہ ہمارا وعدہ ہے اور جب تک افغانستان میں بہتری نہیں آ جاتی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔