بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سی پیک ‘ چترال چکدرہ شاہراہ اور سوات موٹر وے مغربی روٹ میں شامل

سی پیک ‘ چترال چکدرہ شاہراہ اور سوات موٹر وے مغربی روٹ میں شامل

سی پیک کے مغربی روٹ میں چترال ٗ چکدرہ شاہراہ اور سوات موٹر وے کو بھی شامل کر لیا گیا ہے چینی حکام نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو گارنٹی دیدی ہے کہ مغربی روٹ میں ریلوے لائنز ٗ فائبر آپٹک اور صنعتی اور تجارتی زونز سمیت دیگر لوازمات شامل ہونگی ۔
مغربی روٹ میں چترال چکدرہ شاہراہ اور سوات موٹروے کو شامل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ مظفر سیدایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دورہ چین اور جے سی سی بیجنگ اجلاس سے قبل سی پیک کے نقشے میں مغربی روٹ کا وجود ہی نہیں تھا اور ہمیں صرف وعدوں پر ٹرخایا جاتا رہا تھا مگر اب اس کی گارنٹی باقاعدہ چینی حکومت نے دیدی ہے اور نہ صرف انہیں سی پیک روٹ تسلیم کیا گیا بلکہ ان تمام شاہراہوں کی کشادگی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کی منظوری بھی مل چکی ہے انہوں نے کہا کہ شاہراہوں کے علاوہ ہمارے صوبے اور فاٹا کو بھی ریلوے لائن، فائیبر آپٹک اور صنعتی و تجارتی زونز کے جال سے منسلک کیا جا رہا ہے جو مستقبل قریب میں اس خطے سے غربت اور پسماندگی کے اندھیرے مٹا کر معاشی خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔