بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حیات آباد میں خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا اور جدید پارک بنانے کا فیصلہ

حیات آباد میں خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا اور جدید پارک بنانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی دارالحکومت میں صوبے کے سب سے بڑے اور جدید تفریح پارک کے قیام کا اعلان کر دیا ہے جس کیلئے حیات آباد کے علاقے فیز 7میں 155کنال اراضی کا انتخاب کر لیا گیا ہے جس میں 93کنال اراضی پر جنرل پارک ٗ 54کنال پر چلڈرن ہائی ٹیک پارک اور 8کنال پر ریسٹورنٹ قائم ہوگا

پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سلیم حسن ووٹو نے منگل کے روز میڈیا کو بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صوبے کے سب سے بڑے اور جدید پارک کے ڈیزائن کا ٹاسک نیسپاک کو دیا گیا ہے ڈیزائن بننے کے بعد وزیراعلیٰ کو پریزنٹیشن دی جائے گی اور ان کی منظوری کے بعد پارک پر کام کا آغاز کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ صوبے کے سب سے بڑے اور جدید پارک کو بین الاقوامی طرز پر بنایا جائے گا جہاں پر مرد و خواتین اور بچوں کی تفریح کے تمام مواقع دستیاب ہونگے انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو سستی تفریح کی فراہمی کیلئے پی ڈی اے ہر ممکن اقداما ت کریگا ۔