بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور ماس ٹرانزٹ سروس کا آغاز، کینٹ ایریا میں حساس اداروں کے تحفظات دور

پشاور ماس ٹرانزٹ سروس کا آغاز، کینٹ ایریا میں حساس اداروں کے تحفظات دور

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی دارالحکومت میں میٹرو طرز کی ’’ریپڈبس ‘‘سروس شروع کرنے کی غرض سے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرتے ہوئے سروے کا آغاز کر دیا ہے جبکہ منصوبے کا ڈیزائن 30اپریل تک مکمل کر لیا جائے گا صوبائی حکومت نے کینٹ ایریا میں حساس ادارے کے تحفظات بھی دور کر دیئے ہیں جس کے بعد حساس ادارے نے این او سی جاری کر دی ہے ریپڈ بس سروس چمکنی سے حیات آباد تک شروع کی جائے گی جس کیلئے 27کلو میٹر روٹ تعمیر ہوگا جس میں فلائی اوور بھی شامل ہیں

منصوبے کو 3فیزوں میں مکمل کیا جائے گا پہلا فیز چمکنی سے قلعہ بالا حصار تک مکمل ہوگا اور جی ٹی روڈ کے گرین بیلٹ کا کچھ حصہ اور سنٹرل میڈیا استعمال ہوگا جہاں پر فلائی اوور بھی تعمیر ہونگے دوسرا فیز قلعہ بالا حصار سے شروع ہوگا جو ایف سی چوک اور ڈینز چوک سے ہوتا ہوا امن چوک پر مکمل ہوگا منصوبے کا تیسرا فیز امن چوک سے حیات آباد فلائی اوور تک مکمل کیا جائے گا اس منصوبے پر 41ارب روپے اخراجات آئیں گے منصوبے کو 2018ء تک مکمل کیا جائے گا ذرائع کے مطابق منصوبے پر کام کا آغاز اسی سال کیا جائے گا ۔