بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / پانچ کلومیٹراونچی عمارت ہوا بھی صاف کرے گی

پانچ کلومیٹراونچی عمارت ہوا بھی صاف کرے گی

نیویارک۔ مٹیریل سائنس کمپنی آرکونک انکارپوریٹڈ نے ایک ایسی عمارت کا منصوبہ پیش کیا ہے جو 5 کلومیٹر بلند ہونے کے علاوہ خود کو اور ارد گرد کی ہوا کو صاف کرنے کے قابل بھی ہوگی۔

مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ اس عمارت میں دیواریں اور کھڑکیاں وغیرہ جدید ترین تھری ڈی پرنٹنگ کی مدد سے تعمیر کی جائیں گی۔ یعنی یہ صحیح معنوں میں جدت اور مضبوطی کا شاہکار ہوگی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ چالیس سال میں ٹیکنالوجی کی ترقی اور تعمیرات کے شعبے میں جدت سے اب یہ ممکن ہوگیا ہے کہ ایسی بہت اونچی عمارتیں بنائی جاسکیں جو پائیدار اور مضبوط ہونے کے علاوہ متحرک ڈیزائن بھی رکھتی ہوں۔