بریکنگ نیوز
Home / کھیل / بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم انگلی فریکچر ہونے کے باعث کھیل سے دور

بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم انگلی فریکچر ہونے کے باعث کھیل سے دور

بنگلہ دیش ۔ بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم انگلی فریکچر ہونے کے باعث کھیل سے دور ہو گئے، سر پر لگنے والے باؤنسر کے باعث بھی ڈاکٹرز نے انہیں 3 سے 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ٹیم فزیو ڈین کانوے نے کہا کہ بیٹسمین کی انگوٹھے کی انجری شدید نوعیت کی ہے، ایکسرے میں ایک نیا ہیئرلائن فریکچر سامنے آیا ہے جو پہلے موجود نہیں تھا جس کے بعد بیٹسمین کو مزید آرام کی ضرورت ہے جب کہ ڈاکٹرز نے انہیں سر پر گیند لگنے کے بعد کم از کم 3 سے 4 ہفتے کھیل سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ کانوے نے مزید کہا کہ بنگلہ دیشی کپتان کو انگلی کی انجری سے نجات پانے کیلئے زیادہ وقت درکار ہو گا، متعدد انجریز کے باعث انہیں مکمل آرام کی ضرورت ہے۔ مشفیق الرحیم کی انجریز کے باعث کرائسسٹ چرچ ٹیسٹ میں وکٹ کیپر نور الحسن کو ڈیبیو کا موقع مل سکتا ہے۔