بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خورشید شاہ 10 کروڑ روپے کی بینک ڈپازٹ سلپ ملنے پر حیران

خورشید شاہ 10 کروڑ روپے کی بینک ڈپازٹ سلپ ملنے پر حیران


 اسلام آباد۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ان کے اکاؤنٹ میں 10 کروڑ روپے فکسڈ ڈپازٹ بینک کی رسید موصول ہوئی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ  کے چیمبر کو ایک ڈاک موصول ہوئی جس میں کراچی کے علاقے سائٹ میں واقع ایک نجی بینک کی جانب سے جاری کردہ 10 کروڑ روپے کے فکسڈ ڈپازٹ کی رسید تھی۔

خورشید شاہ اتنی خطیر رقم کی بینک سلپ دیکھ کر حیران رہ گئے اور اس سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ چیمبر کے عملے نے فوری طور پر متعلقہ بینک سے رابطہ کیا تو انتظامیہ نے اسے جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی کوئی رسید جاری ہی نہیں کی گئی۔