بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیراعظم کا مریضوں کو غیر معیاری اسٹنٹس ڈالنے کا نوٹس

وزیراعظم کا مریضوں کو غیر معیاری اسٹنٹس ڈالنے کا نوٹس

 لاہور۔ وزیراعظم نواز شریف نے لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو غیر معیاری اسٹنٹ ڈالنے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

 وزیراعظم نواز شریف نے لاہور کے میو اسپتال میں مریضوں کو غیر معیاری اسٹنٹس ڈالنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے اور دیگر تحقیقاتی اداروں کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعظم نے تحقیقاتی اداروں کو حکم دیا ہے کہ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد اور ڈاکٹرز کی مکمل چھان بین کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔