بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ٹرمپ کا نیا اسکینڈل سامنے آ گیا

ٹرمپ کا نیا اسکینڈل سامنے آ گیا


نیویارک۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے 2 روز قبل ایک اور اسکینڈل منظر عام پر آ گیا ہے اور ایک خاتون نے ان پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ہتک عزت کا دعویٰ کردیا۔

امریکی ٹی وی شو اپرنٹس میں شریک خاتون سمر زیر ووس نے ٹرمپ پرہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہتک عزت کا مقدمہ دائرکردیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے 2007 میں لاس اینجلس کے ایک ہوٹل میں ان کےساتھ زیادتی کی جبکہ ٹرمپ نے اس دعوے کو جھوٹا اور مضحکہ خیز قرار دیا تھا۔