بریکنگ نیوز
Home / کھیل / بابراعظم ایک ہی میچ میں لیجنڈ کرکٹر ویون رچرڈز کے ہم پلہ بن گئے

بابراعظم ایک ہی میچ میں لیجنڈ کرکٹر ویون رچرڈز کے ہم پلہ بن گئے


پرتھ۔ قومی کرکٹر بابر اعظم نے اپنے کیرئیر کے 21 ویں میچ میں 1000 رنز بنا کر لیجنڈ کرکٹر سر ویون رچرڈز کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ باز بلے باز بابر اعظم نے سابق ویسٹ انڈین کپتان اور مشہورزمانہ بلے باز ویون رچرڈز کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

بابر اعظم نے تیز ترین 1000 رنز بنانے کا ویون رچرڈز کا ریکارڈ برابر کرکے اپنا نام پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں لکھوا لیا ہے، اس سے قبل پاکستان کی جانب سے تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا اعزاز اظہر علی کے پاس تھا جو انہوں نے 23 اننگز میں انجام دیا تھا۔