بریکنگ نیوز
Home / کھیل / تیسرے ون ڈ ے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

تیسرے ون ڈ ے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی


پرتھ۔ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر دو ایک کی سبقت حاصل کر لی۔

پرتھ کے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن (واکا) گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا گیا 264 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 45 اوورز میں حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان اسٹیون اسمتھ 108 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنے والے پیٹر ہینڈس کومب نے بھی 82 رنز کی اننگز کھیلی، ٹریوس ہیڈ 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر، جنید خان اور حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے کیا لیکن پاکستانی بولرز نے دونوں اوپنرز کو 45 رنز پر پویلین بھیج دیا، وارنر 39 رنز بنا کر جنید خان جبکہ عثمان 9 رنز بنا کر عامر کا شکار بنے۔ ابتدائی بلے بازوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ اور اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنے والے پیٹر ہینڈ کومب نے ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور دونوں کھلاڑی بالترتیب 78 اور 59 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔