بریکنگ نیوز
Home / شوبز / عامر کو ہالی ووڈ میں کیوں دلچسپی نہیں؟

عامر کو ہالی ووڈ میں کیوں دلچسپی نہیں؟

ممبئی۔ بالی ووڈ انڈسٹری میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکار عامر خان صرف بہترین اداکاری کے ماہر نہیں بلکہ وہ صاف بات کہنے پربھی خاصا یقین رکھتے ہیں اوراب اداکار نے ہالی ووڈ میں کام کے حوالے سے صاف صاف بتادیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارعامرخان سے جب مستقبل میں ہالی ووڈ میں فلمیں کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ امریکا جاکر ہالی ووڈ میں کام کرنے میں انہیں ذرا بھی دلچسپی نہیں، بھارت میں مداحوں کے ساتھ میرا تعلق 26 سال پرانا ہے اورجو میرے لیے بہت اہم ہے۔

عامرخان نے کہا کہ ہالی ووڈ کی فلموں میں کام نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ میں دنیا کے مداحوں کو محظوظ کرنا نہیں چاہتا۔ ہالی ووڈ میں کام نہ کرنا ان کی ضد نہیں لیکن اگر کچھ  دلچسپ کرنے کو ملا تو ضرور کروں گا کیونکہ تخلیقی کام کی کوئی حدود نہیں ہوتی ہیں، اگرمجھے جاپان سے بھی اچھے کام کی آفرہوئی تومیں وہاں بھی کرلوں گا۔