بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / نو منتخب امریکی صدر کی تقریب حلف برداری کل ہو گی

نو منتخب امریکی صدر کی تقریب حلف برداری کل ہو گی


واشنگٹن۔نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری جمعہ کو ہوگی جسکی تیاریاں آخری مراحل میں دا خل ہو گئیں ،امریکی میڈیا کے مطابق نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری پر 20 کروڑ ڈالرز خرچہ متوقع ہے اور یہ امریکی تاریخ کی مہنگی ترین تقریب حلف برداری ہو گی۔ تقریب کے تمام انتظامات صدارتی افتتاحی کمیٹی کے پاس ہونگے۔ یہ کمیٹی صدر کے قریبی دوستوں اور ڈونرز پر مشتمل ہوتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق تقریب کی سیکیورٹی کے لیے 28 ہزار اہلکار تعینات ہونگے جس پر 10 کروڑ ڈالر کا خرچہ آئے گا اور یہ رقم امریکی حکومت ادا کرے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم تقریب کے لیے 10 کروڑ ڈالر صرف ڈونیشن کی مد میں جمع کر چکی ہے جبکہ 2009ء میں براک اوباما کی ٹیم 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ڈونیشن سے جمع کر چکی ہے۔