بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / پاکستان عسکریت پسندی کے ڈھانچے کو ختم کرے تو گلے لگانے کو تیار ہیں ‘ نریندر مودی

پاکستان عسکریت پسندی کے ڈھانچے کو ختم کرے تو گلے لگانے کو تیار ہیں ‘ نریندر مودی


نئی دہلی ۔ جنوبی ایشیائی خطے میں امن ‘ ترقی اور خوشحالی کے متمنی ہونے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان عسکریت پسندی کے ڈھانچے کو ختم کرے تو بھارت ملک کو گلے لگانے کے لئے تیار ہے ۔ نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت ایک امن پسند ملک ہے اور بھارت میں مختلف مذاہب کے ماننے والے لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں اور اہم دوسرے ملکوں کے عوام اور حکومتوں کا بھرپور احترام کرتے ہیں وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات لازمی ہیں ۔

خطے کی دو نیوکلیئر طاقتوں کے درمیان اختلافات سے مزید مسائل پیدا ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی مسئلے پر کھلے ذہن کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں انہوں نے کہاکہ حلف برداری کے موقع پر اپنے پاکستانی ہم منصب کو مدعو کرنا اس بات کا غماز ہے کہ مسائل پرامن طریقے سے حل کرنے کے ہمیشہ سے خواہشمند رہے ہیں اور خطے میں تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ امن اور خوشحالی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں ۔