بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / آصف زرداری کی امریکی سینیٹرز سے ملاقاتیں، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آصف زرداری کی امریکی سینیٹرز سے ملاقاتیں، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال


واشنگٹن۔سابق صدر آصف علی زرداری کی امریکی سینیٹرز سے ملاقاتیں ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے امریکی سینیٹر جان میکن سمیت دیگر سینیٹرز اور امریکی کانگریس اراکین سے ملاقاتیں کیں ۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی اورسیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

، اس موقع پر دہشت گردی کیخلاف جنگ اور آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔آصف علی زرداری نے پاکستان میں امن وامان کی صورتحال سے بھی امریکی سینیٹرز کو آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران پاک امریکہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ سابق وزیر داخلہ رحمن ملک اور شیری رحمن بھی موجود تھیں۔