بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ایران میں آتشزدگی کے بعد 17منزلہ عمارت زمین بوس ، 30فائر فائٹر ہلاک

ایران میں آتشزدگی کے بعد 17منزلہ عمارت زمین بوس ، 30فائر فائٹر ہلاک

تہران۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں کثیر المنزلہ عمارت آتشزدگی کے بعد زمین بوس ہونے سے 30فائر فائٹر ہلاک ہو گئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں 17منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ریسکیو آپریشن جاری تھا کہ ملبہ زمین پر آگرا اور نیچے دبنے سے 30فائر فائر ہلاک ہو گئے۔

عمارت پرانی اور خستہ حال تھی جہاں آگ لگنے کے بعد ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف تھیں۔ حادثے کے بعد لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔