بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اہم کردار ادا کرنا ہوگا،نواز شریف

عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اہم کردار ادا کرنا ہوگا،نواز شریف

ڈیوس۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اہم کردار ادا کرنا ہوگا، بھارت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتے ہیں،غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کے لیے سیکورٹی اور استحکام ضروری ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے ڈیووس میں سویڈن کے وزیراعظم سٹیفن ایلفیون سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اہم کردار ادا کرنا ہوگا، سویڈن کے وزیراعظم نے مقبوضہ وادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نواز شریف کی ڈیووس میں سری لنکا کے وزیراعظم سے بھی ملاقات ہوئی ہے ۔ سری لنکا کے وزیر اعظم سے ملاقات میں انہوں نے کہا بھارت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتے ہیں۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کے لیے سیکورٹی اور استحکام ضروری ہے، ورلڈ اکنامک فورم کے چیئرمین کلاز شواب نے ڈیووس میں وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور معاشی محاذ پر پاکستان کی ترقی کی تعریف کی۔