بریکنگ نیوز
Home / بزنس / 2013میں حکومت سنبھالی تو شدید بحران تھا ٗآج ہماری معیشت پہلے سے بہتر ہے ٗوزیراعظم

2013میں حکومت سنبھالی تو شدید بحران تھا ٗآج ہماری معیشت پہلے سے بہتر ہے ٗوزیراعظم


ڈیووس ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ 2013 میں حکومت سنبھالی تو شدید بحران تھا ٗآج ہماری معیشت پہلے سے بہتر ہے ٗاسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح 49 ہزار تک پہنچ گئی ٗدہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں ٗ پاکستان محفوظ ملک بن چکا ہے ٗ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے ساز گار ماحول فراہم کررہے ہیں ٗ اقتصادری راہداری منصوبہ خطے کے ملکوں کو آپس میں ملائے گا ٗویژن 2025 کے تحت پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا۔ عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ابراج گروپ کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ دو سال میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کر دیئے، پاکستان آج ایک محفوظ ملک بن چکا ہے جس طرح دنیا کا کوئی دوسرا ملک ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑا کامیاب آپریشن شروع کیا ٗسرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے تباہ کیے ٗدہشت گردی کے خلاف فوج اور عوام نے جانیں دیں ٗپاکستان آج اتنا ایک محفوظ ملک بن چکا ہے جس طرح دنیا کا کوئی دوسرا ملک ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ اس سال قومی ترقی کی مجموعی شرح کا ہدف .5 5 حاصل کرلیں گے ٗغیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کررہے ہیں، ویژن 2025 کے تحت پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا، نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے عالمی اتحاد کی ضرورت ہے، حکومت نے سماجی تحفظ صحت اور تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کیں، حکومت سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ مالیاتی خسارہ آٹھ اعشاریہ چھ سے کم کرکے چار اعشاریہ دو فیصد پر لے آئے ہیں ٗہاؤسنگ اور گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے ٗپاکستان میں ٹیلی کام کی صنعت نے بے پناہ ترقی کی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح 49 ہزار تک پہنچ گئی، عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کررہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادری راہداری منصوبہ خطے کے ملکوں کو آپس میں ملائے گا، ریلوے اور توانائی کے شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے، سی پیک منصوبے سے خطے کے لوگوں کی قسمت بدل جائے گی۔