بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پنجاب سے سپلائی شدہ دودھ میں چونے‘ آئل اور گنے کے جوس کی ملاوٹ کی تصدیق

پنجاب سے سپلائی شدہ دودھ میں چونے‘ آئل اور گنے کے جوس کی ملاوٹ کی تصدیق

پشاور ۔۔ ضلعی انتظامیہ نے کیمیکل ملے دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے پنجاب سے سپلائی شدہ دودھ میں چونے، آئل اور گنے کے جوس کی ملاوٹ کرنے پر ایور بیسٹ فرنچائز کوسیل کرکے منیجر سمیت 5 افراد گرفتارکرلیا اور کنٹینر تحویل میں لے کر آٹھ ہزار لیٹر دودھ ضا ئع کردیا۔

قائمقام ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کو شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ پشاور میں سپلائی کیے جا نے والے دودھ میں مضر صحت کیمیکل استعمال ہو رہے ہیں۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے انھوں نے کاروائی کا حکم دیا۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالنبی نے ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید معصوم علی شاہ کے ہمراہ غریب آباد میں ایور بیسٹ ملک فرنچائز کے دودھ کو محکمہ لائیو سٹاک کی لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا۔ نتیجہ آنے پر پتا چلا کہ دودھ میں چونے ‘ کوکنگ آئل اور گنے کا جوس شامل کیا گیا ہے۔ جس کے بعد کاروائی کر تے ہوئے ایور بیسٹ کی غریب آباد میں واقع ملک فرنچائز کو سیل کر دیا گیا جبکہ موقع پر موجود کنٹینر کو تحویل میں لے کر8000 لیٹر مضر صحت دودھ کو ضائع کر دیا گیا۔ جبکہ گرفتار افراد سے تفتیش کے بعد پشاور کے دیگر علاقوں میں سپلائی شدہ دودھ کی فرنچائز کو سیل کر کے دودھ کو ضائع کر نے کے احکامات جاری کیے گئے۔

اس موقع پر قا ئمقام ڈپٹی کمشنر پشاور شاہد محمود نے کہا کہ پشاور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ لائیو سٹاک میں لیبارٹری قا ئم کی گئی ہے جس میں دودھ کا معائنہ کر نے کے بعد نتیجہ آنے پر آج کی کاروائی کی گئی۔