بریکنگ نیوز
Home / کھیل / آسٹریلین اوپن ٹینس؛ اعصام الحق کا سفر دوسرے راؤنڈ میں تمام

آسٹریلین اوپن ٹینس؛ اعصام الحق کا سفر دوسرے راؤنڈ میں تمام

میلبورن۔ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق آسٹریلین اوپن کا سفر دوسرے راؤنڈ میں تمام ہو گیا۔

اعصام اور آسٹرین جرگن میلزر کی جوڑی کو امریکی برائن بیکر اور کروشین نکولامی کٹک نے 4-6، 3-6، سے مات دیتے ہوئے ایونٹ سے باہر کر دیا۔ اس سے قبل پاکستانی اسٹار اور جرگن میلزر نے پہلے راؤنڈ میں کروشین میٹ پیوک اور آسٹریا کے ایلگزینڈر پیا کو مات دیتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اعصام الحق نے پولش پارٹنر مارکین میٹکوسکی کے ساتھ مل کر آکلینڈ کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں ڈبلز ایونٹ میں فتح پاتے ہوئے سال کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔