بریکنگ نیوز
Home / صحت / جوان خون سے بوڑھے بھی جوان

جوان خون سے بوڑھے بھی جوان

کیلیفورنیا۔ امریکہ میں قائم ہونے والی ایک نئی کمپنی ’’ایمبروشیا‘‘ کا کہنا ہے کہ وہ عمررسیدہ لوگوں کی رگوں میں جوان خون منتقل کرکے انہیں دوبارہ جوان کردے گی۔

کمپنی قائم کرنے کے لئے ایف ڈی اے سے اجازت بھی حاصل کرلی گئی ہے اوریہ کمپنی جلد ہی کام شروع کردے گی۔ البتہ اس کی خدمات حاصل کرنے والے ادھیڑ عمر اور بوڑھے افراد کو آٹھ ہزار ڈالر (8 لاکھ روپے) فی کس ادا کرنے ہوں گے جس کے بعد ان کے جسموں میں سے بوڑھا خون نکال کر اس کی جگہ جوان خون داخل کردیا جائے گا۔

ایمبروشیا کے بانی جیسی کرمیزین کہتے ہیں کہ خون صرف آکسیجن ہی نہیں پہنچاتا بلکہ یہ اپنے آپ میں بہت سی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔