بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سٹیل ٹاؤن لنک روڈ سے تشدد زدہ 4 لاشیں برآمد،گولیاں مار کر قتل کیا گیا، ایس ایس پی ملیر

سٹیل ٹاؤن لنک روڈ سے تشدد زدہ 4 لاشیں برآمد،گولیاں مار کر قتل کیا گیا، ایس ایس پی ملیر

کراچی۔ اسٹیل ٹاؤن میں لنک روڈ سے 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں جنہیں شناخت کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملیرراؤ انوارنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں عیسب جوکھیوگوٹھ کے قریب لنک روڈ پرواقع ایک خالی پلاٹ سے 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں، پولیس نے چاروں لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ موقع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیشی عمل بھی شروع کردیا گیا ہے، جن افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

ان کی عمریں 35 سے 40 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔ایس ایس پی ملیرراؤ انوارنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چاروں لاشوں کی آنکھوں پرپٹیاں بندھی ہوئی تھیں، ان کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں تاہم انہیں قریب سے گولیاں مارکر ہلاک کیا کیا گیا ہے۔

،شبہ ہے تمام افراد کو کہیں اور قتل کر کے لاشیں یہاں پھینکی ہوں۔۔ ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق مرنیوالوں میں تین کی لمبی اور ایک کی چھوٹی داڑھی ہے جبکہ ایک فرد کی بائیں ٹانگ مصنوعی ہے۔۔ پولیس نے علاقے میں پہنچ کر جائزہ لیا اور مزید تفتیش شروع کر دی۔ تمام لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔