بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اسلام آباد ،مکان میں گیس سلنڈر دھماکے سے تین افراد جاں بحق، چار زخمی

اسلام آباد ،مکان میں گیس سلنڈر دھماکے سے تین افراد جاں بحق، چار زخمی

اسلام آباد۔ اسلام آباد کے ایک مکان میں گیس سلنڈر دھماکے سے تین افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جمعہ کے روز الصبح اسلام آباد کے علاقے پی ڈبلیوڈی کالونی میں ایک مکان کے اندر زور دار سلنڈر دھماکہ ہوا۔

جس کے نتیجے میں ماں بیٹی سمیت گھر کا سربراہ نائیک باجوہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ مزید چار افراد بھی حادثہ میں زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ریسکیو ٹیموں نے نکال کر پمز ہسپتال منتقل کر دیا ۔ جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں ۔ گیس سلندر دھماکے سے مکان کی چھت اور دیواریں زمین بوس ہوگئیں ۔