بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا بھر میں مظاہرے جاری

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا بھر میں مظاہرے جاری

واشنگٹن۔ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے قبل امریکا بھر میں مظاہرے کیے گئے ۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی50ریاستوں سے مظاہرین واشنگٹن پہنچ گئے پولیس نے 500 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔واشنگٹن میں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پورے امریکا میں مظاہرے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں واشنگٹن میں سب سے بڑا مظاہرہ کیا گیا ۔

مظاہرے میں شرکت کیلئے امریکا کی پچاس ریاستوں سے مظاہرین واشنگٹن پہنچ رہے ہیں۔پولیس کی جانب سے پکڑ دھکڑ بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک پانچ سو سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ مظاہرے میں خواتین کی تنظمیں، امیگریشن رائٹس کی تنظمیں اور مسلمانوں کی تنظمیں بھی شامل ہیں۔