بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغانستان ،امریکی ڈرون حملے میں 2پاکستانیوں سمیت داعش کے 4غیر ملکی دہشتگرد ہلاک

افغانستان ،امریکی ڈرون حملے میں 2پاکستانیوں سمیت داعش کے 4غیر ملکی دہشتگرد ہلاک

کابل۔افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں 2پاکستانیوں سمیت داعش کے 4غیر ملکی دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔جمعہ کو افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 4غیر ملکی دہشتگرد مارے گئے ۔مقامی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ ضلع آچن میں کیا گیا جس میں 2پاکستانی اور 2تاجک جنگجو مارے گئے ۔حکام کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی جنگجوؤں کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے ۔ڈرون حملے میں کسی شہری کاکوئی نقصان نہیں ہوا۔