بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آرمی چیف سے سعودی سفیر کی ملاقات،دفاعی وتربیتی امور میں تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے سعودی سفیر کی ملاقات،دفاعی وتربیتی امور میں تعاون پر تبادلہ خیال

راولپنڈی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی سفیر نے ملاقات کی،ملاقات میں دفاعی وتربیتی امور میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیر عبداللہ مرزوق نے ملاقات کی۔

ملاقات جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ہوئی۔ملاقات میں دفاعی و تربیتی امور میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب کا دفاع بہت مقدم ہے۔