بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آمریت کو نہ پہلے ما نا نہ لا ہوری جمہوریت کو ما نیں گے ، بلاول بھٹوزرداری

آمریت کو نہ پہلے ما نا نہ لا ہوری جمہوریت کو ما نیں گے ، بلاول بھٹوزرداری

فیصل آباد۔پا کستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آمریت کو نہ پہلے ما نا نہ لا ہوری جمہوریت کو ما نیں گے ،ملک میں شریفوں کی آمریت چل رہی ہے، پنجاب میں اپوزیشن کر نا بہت مشکل کام ہے ،پنجاب حکو مت اپوزیشن کے خلاف پو لیس استعمال کر تی ہے، جلد ان سے چھٹکارہ حاصل کر لیں گے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مقا بلہ ضیا کے سا تھ تھا، ہمارا مقا بلہ ضیا کی با قیات سے ہے ، شہید بینظیر کے نظر یات کو لے کر آگے بڑ ھنا ہے ،یہ غریبوں کی پارٹی ہے اور عوام ہی طا قت کا سر چشمہ ہے۔

وہ گز شتہ روز یہاں پارٹی ورکزز سے خطاب کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی زراعت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ۔کسا نوں زمینداروں کا معا شی قتل کیا جا رہا ہے۔ اب ہم سب نے مل کر بھٹو فلا سفی چلنا ہے۔ شہید محترمہ بینظیر کے نظر یات کو لے کر آگے بڑ ھنا ہے۔ یہ غریبوں کی پارٹی ہے اور عوام ہی طا قت کا سر چشمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں پیپلز پارٹی پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں بھی حکو مت بنا ئے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو مردہ گھوڑا کہنے والوں کی آنکھیں اب کھل جا نی چا ہیں۔ اس موقع پر سا بق وزیر اعظم را جہ پرویز اشرف سینیٹر اعتزاز احسن، آزاد کشمیر اسمبلی کے اپوزیشن لیڈ محمد یٰسین، وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کا ئرہ ،سیکریٹری ندیم افضل چن فریال تال پور را ئٹ ہینڈ چو ہدری ریاض احمد،چو ہدری نوید قمر چو ہدری منظور اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کے علاوہ پنجاب بھر سے آئے ہو ئے پارٹی کے سینئر رہنماء بھی موجود تھے ۔