بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / صدر بنتے ہی ٹرمپ نے اوباما کیئر پروگرام میں ترمیم کے بل پر دستخط

صدر بنتے ہی ٹرمپ نے اوباما کیئر پروگرام میں ترمیم کے بل پر دستخط

واشنگٹن: امریکا کا صدر بنتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا پہلا انتخابی وعدہ پورا کرتے ہوئے اوباما کیئر پروگرام میں ترمیم کی سمری پر دستخط کر دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے 45 ویں صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے پہلے ایگزیکٹو آرڈر کا اختیار استعمال کرتے ہوئے اوباما کیئر پروگرام میں ترمیم کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں تاہم بل کی حتمی منظوری سینیٹ دے گی۔

اس کے علاوہ واشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے لئے محفل موسیقی سجائی گئی جس میں دونوں نے رقص بھی کیا۔ اس موقع پر شرکا سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب کوئی گیم نہیں کام ہو گا اور امریکا کو ایک بار پھر سے عظیم ملک بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی چیزیں خریدو اور امریکیوں کو نوکری دو کے نظریات پر کام کروں گا۔