بریکنگ نیوز
Home / کھیل / کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں،یونس خان

کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں،یونس خان

سینئر بیٹسمین یونس خان نے کہا ہے کہ میرا کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، تمام تر توجہ قومی ٹیم کی نمائندگی پر ہی مرکوز ہے، ٹیسٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کے بعد بھی کھیلنے کی خواہش ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس وقت میری توجہ مکمل طور پر اپنے کھیل اور قومی ٹیم کیلیے عمدہ پرفارم کرنے پر ہے۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنا قابل فخر ہوگا، میں اس کے بعد بھی اپنی ٹیم کی جانب سے کھیلنا چاہتا ہوں تاہم اس کا انحصار مجھ پر نہیں سلیکٹرز پر ہوگا، واضح رہے کہ 39 سالہ یونس خان نے 115 ٹیسٹ میں 9977 رنز اسکور کیے ہیں۔