بریکنگ نیوز
Home / کھیل / اظہر علی فٹ، چوتھے ون ڈے میں قیادت کریں گے

اظہر علی فٹ، چوتھے ون ڈے میں قیادت کریں گے


سڈنی۔ پاکستانی کپتان اظہر علی نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا اور وہ اتوار کو آسٹریلیا کیخلاف چوتھے ون ڈے میچ کیلیے دستیاب ہوں گے۔

اظہر علی انجری کی وجہ سے دوسرے اور تیسرے ون ڈے میں شرکت نہیں کر سکے تھے، محمد حفیظ کی زیرقیادت ٹیم ایک میچ جیتی اور اگلے میں شکست کا شکار ہوئی۔
5 میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو2-1 سے سبقت حاصل ہے۔ پاکستانی ٹیم چوتھا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کیلیے پرُعزم ہے اور گزشتہ روز کھلاڑیوں نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس سے صلاحیتیں نکھاریں۔