بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ایل او سی عبور کر کے آنیوالے بھارتی فوجی کو انسانی بنیادوں پر بھارتی حکام کے حوالے

ایل او سی عبور کر کے آنیوالے بھارتی فوجی کو انسانی بنیادوں پر بھارتی حکام کے حوالے


اسلام آباد۔ پاکستان نے ایل او سی عبور کر کے آنیوالے بھارتی فوجی کو انسانی بنیادوں پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی فوجی چندو بابو لال چوہان کو ہفتہ کو دن اڑھائی بجے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے کردیا۔ بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں ا پنی چوکی چھوڑ کر لائن آف کنٹرول عبور کر کے آیا تھا اسے اپنے سینئر افسروں اور قیادت کے حوالے سے سخت شکایات تھیں۔

پاکستان نے چندو بابو لال چوہان کو ایک بھارتی شہری ہونے کے ناطے بھارت واپس جانے اور اپنے ملک کے اندر شکایات کے ازالے کے میکانزم کو استعمال کرنے پر قائل کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے بھارتی فوجی کو اس کے ملک واپس بھجوانے کا فیصلہ انسانی بنیادوں پر اور ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر امن یقینی بنانے کے عزم کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے جنگی رویئے کے باوجود پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے اور علاقائی امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے تمام اقدامات کو مسترد کرتا ہے۔