بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / گھاس سے بنے شاہکار فن پارے

گھاس سے بنے شاہکار فن پارے


لندن۔ 2 برطانوی مصور پچھلے 24 سال سے ایسے فن پارے تخلیق کررہے ہیں جو دیکھنے میں بالکل اصلی تصویر لگتے ہیں لیکن درحقیقت انہیں کینواس پر گھاس اُگا کر تیار کیا جاتا ہے۔

ہیدر ایکروئیڈ اور ڈین ہاروے کا کام پہلی بار 1992 میں منظرعام پر آیا جسے مصوری کے شائقین نے بہت پسند کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بھی تصویر تخلیق کرنے کے لیے بہت منصوبہ بندی کرنا پڑتی ہے جس میں کینواس کی موٹائی اور جسامت سے لے کر گھاس کی مختلف اقسام کا انتخاب اور ہر حصے کے لیے مختلف دھوپ اور نمی جیسی باتوں کو مدنظر رکھنا پڑتا ہے۔

البتہ اس محنت کے بعد وجود میں آنے والے فن پارے انتہائی جاندار اور اتنے منفرد ہوتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔ مثلاً بوڑھی عورت کی یہ دیوقامت تصویر ملاحظہ کریں جس کے چہرے پر جھریاں تک نمایاں اور یوں لگ رہا ہے جیسے سبز رنگ کا فلٹر لگا کر عورت کی تصویر کھینچی گئی ہو۔