بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آسٹریلین اوپن؛ورلڈ نمبرون اینڈی مرے بھی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

آسٹریلین اوپن؛ورلڈ نمبرون اینڈی مرے بھی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

میلبورن۔ ورلڈ نمبرون اینڈی مرے کو عالمی نمبر50 مسچا زیوریف نے آسٹریلین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست دے دی۔

جرمن کھلاڑی نے مقابلہ 5-7، 7-5، 2-6 اور 4-6 سے جیت لیا، ان سے قبل عالمی نمبر2 نوواک جوکووچ کا سفر بھی تیسرے مرحلے میں تمام ہوگیا تھا، یہ آٹھ برسوں میں اینڈی کی میلبورن ایونٹ میں پہلی بڑی شکست ہے، جوکووچ کی رخصت کے بعد اینڈی کو ٹائٹل کے لیے مضبوط امیدوار خیال کیا جارہا تھا، تاہم اب راجرفیڈرر، رافیل نڈال اور کائی نیشکوری کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔