بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پانامہ کیس کی سماعت کل دوبارہ شروع ہوگی

پانامہ کیس کی سماعت کل دوبارہ شروع ہوگی

اسلام آباد۔پانامہ کیس کی سماعت پیرکودوبارہ شروع ہوگی،چیف جسٹس ثاقب نثار نے آج 23جنوری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کیلئے اسلام آباد رجسٹری میں مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے ایک پانچ رکنی لارجر بینچ سمیت معمول کے چار بینچ تشکیل دیئے ہیں۔

پہلا بینچ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس عمرعطابندیال اورجسٹس مقبول باقر پر مشتمل ہوگا جبکہ پانامہ پیپرز کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان،جسٹس گلزار احمد،جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بینچ کریگا۔