بریکنگ نیوز
Home / کھیل / عمران طاہر کا جنید جمشید کو منفرد انداز میں خراج تحسین

عمران طاہر کا جنید جمشید کو منفرد انداز میں خراج تحسین


جوہانسبرگ: جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر نے سری لنکا سے میچ میں وکٹ کے حصول پر جنید جمشید کو منفرد انداز میں خراج تحسین ادا کیا۔

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیسے ہی ایسلا گونارتنے کو امپائر نے ایل بی ڈبلیو قرار دیا خوشی سے بے قابو پاکستانی نژاد پروٹیز اسپنر نے شرٹ اوپر اٹھائی جس کے نیچے ٹی شرٹ پر مرحوم پاکستانی نعت خواں و مذہبی شخصیت جنید جمشید کی تصویر بنی ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پر شائقین نے ان کے اس انداز کو بیحد سراہا۔ یاد رہے کہ جنید جمشید گزشتہ دنوں طیارہ حادثے میں چل بسے تھے، دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔