بریکنگ نیوز
Home / شوبز / پنجابی فلموں میں کام کرنے سے خوفزدہ نہیں ہوں، فواد خان

پنجابی فلموں میں کام کرنے سے خوفزدہ نہیں ہوں، فواد خان

لاہور۔ فلم اسٹار فواد خان نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں میں کام کرنے سے خوفزدہ نہیں ہوں اگر کسی اچھی فلم میں موقعہ ملے گا تو ضرور کام کروں گا ‘مجھے پاکستانی فلم انڈسڑی سے بہت زیادہ محبت ہے۔

ایک انٹرویو میں فلم اسٹار فواد خان نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کی مضبوطی میں پنجابی فلموں کا ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے اور اگر مجھے بھی پنجابی فلموں میں کام کرنے کا موقعہ ملا تو ضرور کام کروں گا کیونکہ مجھے بھی پاکستانی فلم انڈسڑی اور اسکی ترقی سے بہت محبت ہے۔