بریکنگ نیوز
Home / صحت / کھانا چبا چبا کر کھائیے اور بیماریاں بھگائیے

کھانا چبا چبا کر کھائیے اور بیماریاں بھگائیے


مانچیسٹر۔ ایک نئی تحقیق سے کھانا اچھی طرح چبا کر کھانے کے فوائد سامنے آئے ہیں جس سے انسان بیماریوں سے بچتا ہے جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اچھی طرح چبا کر کھانے سے ایسے خلیات پیدا ہوتے ہیں جو خطرناک امراض پیدا کرنے والے جراثیم سے لڑتے ہیں۔

نئی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ خوب چبا کر کھاتے ہیں ان کے منہ سے ٹی ہیلپر خلیات (سیلز) خارج ہوتے ہیں جنہیں ٹی ایچ 17 سیلز بھی کہا جاتا ہے، ٹی ایچ 17 سیل جسم کے قدرتی دفاعی (امنیاتی) نظام کا حصہ ہوتے ہیں جو امراض پیدا کرنے والے جراثیم کو روکتے ہیں اور ساتھ میں جسم دوست بیکیٹریا کو بھی پروان چڑھاتے ہیں۔

یہ مطالعہ یونیورسٹی آف مانچسٹر کے سائنسدانوں نے کیا ہے جس کےمطابق کھانا چبانے سے ہمارے مسوڑھے جسم کے حفاظتی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جب کہ ڈاکٹروں کا بھی کہنا ہےکہ اگرچہ بہت چبانے سے منہ، دانتوں اور مسوڑھوں میں رگڑ اور ٹوٹ پھوٹ پیدا ہوتی ہے لیکن اس سے ٹی ایچ 17 سیلز بھی پیدا ہوتے ہیں۔