بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بھارت ہماری بجائے اپنے مسائل پرتوجہ دے :چین کاانتباہ

بھارت ہماری بجائے اپنے مسائل پرتوجہ دے :چین کاانتباہ


بیجنگ۔ چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسکے معاملات میں دخل اندازی کے بجائے اپنے داخلی مسائل پر توجہ دے۔چینی اخبار’پیپلزڈیلی‘کی رپورٹ میں کہاگیاکہ بھارتی میڈیاچین کے حوالے سے اشتعال انگیزی پھیلا رہا ہے ،بھارت کے طویل رینج بیلسٹک میزائل کے تجربے ، روس اور فرانس سے اسلحے کی خریداری اورویتنام کو ہتھیارو ں کی فروخت سے چین کو کوئی خطرہ نہیں۔

بھارتی میڈیا کو جنگ کے بجائے حکومت کی توجہ مسائل پر مرکوز کروانی چاہئے ،کیونکہ یہ انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ بھارت کو برطانیہ سے آزادی لئے 70 سال بیت گئے مگراتناعرصہ گزرنے کے باوجودانڈیامیں خوراک کی کمی کے شکار بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔لوگوں کوبیت الخلا تک رسائی نہیں، ٹرینوں کے دروازے بھی نہیں، ملک میں بے روزگاری عام ہے۔ چنانچہ بھارتی میڈیاکواپنے سماج میں بیداری پیداکرنی چاہئے۔